01:54 , 9 نومبر 2025
Watch Live

سابق سینیٹر عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد جاں بحق

کوہاٹ: سابق سینیٹر عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ کھاریاں کے برن سینٹر منتقل کیا گیا۔ تاہم طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے بابری بانڈہ، کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دیگر تین افراد تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION